سیالکوٹ، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا ٹراما سنٹر اور اراضی ریکارڈ کا دورہ

صوبائی وزیر نے ایمرجنسی میں مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:24

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ٹراما سنٹر اور اراضی ریکارڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ایمرجنسی میں مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا اورایمرجنسی میں لائے گئے زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

سہولت سنٹر کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو تلقین کی کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ شہریوں کو سہولت سنٹر کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اپنا موبائل نمبر والے پینا فلیکس آویزاں کروائیں ۔ سروس سنٹر آفیشل کے کاوٴنٹر پر جاکر سہولت سنٹر میں کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اے سی سیالکوٹ کو کہاکہ نظام کو انتہائی سادہ اور آسان بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں اور اس سلسلہ میں اپنی سفارشات پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :