2016-17 میں دنیا بھر میں 31.3 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائیگی ‘آئی سی اے سی
پیر 4 اپریل 2016 13:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(آئی سی اے سی) نے اپنی تازی ترین رپورٹ میں کہاہے کہ سال2016-17 میں دنیا بھر میں 31.3 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائے گی جو پچھلے کاٹن ایئرکے مقابلے میں 1فیصدزائد ہے جبکہ دنیا بھر میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں 4 فیصد اضافے (723کلوگرام/ہیکٹر)اضافے کے باعث دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار بھی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 23ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔
آئی سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق 2016-17کے دوران دنیا بھر میں روئی کی کھپت پیداوار کے مقابلے میں 43 لاکھ 17 ہزار بیلز (480پاؤنڈ) زائد ہوگی جبکہ 2014-15 کے دوران بھی دنیا بھر میں روئی کی کھپت پیداوارکے مقابلے میں 81 لاکھ 29 ہزار بیلز زائد تھی۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق 2014-15 میں دنیابھرمیں اسٹاک ٹوکنزمشن شرح 91 فیصد تھی جو 2015-16 میں کم ہوکر 85.4 فیصد ہوگئی جبکہ 2016-17 میں یہ شرح 81.2 فیصد متوقع کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے سال کے مقابل 2016-17 کے دوران کپاس کی پیداوارمیں سب سے زیادہ 35فیصداضافہ پاکستان میں متوقع ہے جس کے بعدپاکستان میں کپاس کی پیداوار 2.1 ملین ٹن، بھارت میں 6.5ملین ٹن، امریکا میں 3.3ملین ٹن جبکہ چین میں 4.6ملین ٹن متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں 2016-17 کے دوران روئی کی کھپت 23.9ملین ٹن متوقع ہے جبکہ چین میں روئی کی کھپت میں 5فیصدکمی جبکہ ویتنام میں 16فیصد،بنگلہ دیش میں 10 فیصد، بھارت میں 4فیصداورپاکستان میں روئی کی کھپت میں 1 فیصداضافہ متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.