جکارتہ ائیرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم، ائیرپورٹ بند

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 21:48

جکارتہ ائیرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم، ائیرپورٹ بند
جکارتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء)جکارتہ ائیرپورٹ پر 2 طیاروں میں تصادم ہوا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ائیرپورٹ پر 2 مسافر طیاروں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصادم کے باعث دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حادثے کے بعد ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔