ڈی جی پنجاب ریسکیو 1122 کا پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ

منگل 5 اپریل 2016 13:26

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس( ریسکیو 1122 )بر یگیڈےئر(ر)ڈاکٹر ارشد ضیا ء نے آپریشنل صلاحیت،انسانی وسائل اورہنگامی سازوسامان کے تعین کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں دورہ شروع کر دیا ہے اسی سلسلہ میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس( ریسکیو 1122 )نے ایمبولینسوں، فائر ٹینٹرز، ریسکیو وہیکل،واٹر بوزر،امدادی کشتیاں ،ریسکیو اسٹیشن کے انتظام ، کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔اس موقع پرریسکیورز نے آپریشنل صلاحیت کو انجام دینے کے لیے واٹر ریسکیو کے عملی مظاہروں کا بھی اہتمام کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسربشارت حمید،کنٹرول روم انچارج،اسٹیشن کوارڈینیٹر،میڈیکل ٹیکنیشن،کمپیوٹر ٹیلی فون وائرلیس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام سٹاف کوہر دم چاق وچوبند ر ہنے کا پابند کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :