سمبڑیال بار کے صدر چودھری اظہرندیم چیمہ کا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
منگل 5 اپریل 2016 16:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اظہر ندیم چیمہ ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں اور وکلاء کی بہتری کیلئے ان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وفد میں الفریڈ گل ایڈووکیٹ، چودھری زاہد وکیل بھٹی ایڈووکیٹ اور چودھری صابر بھٹی ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا اور نادر منظور دوگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے چودھری اظہر ندیم چیمہ ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیالکوٹ میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور چودھری اظہر ندیم چیمہ اور ان کے ساتھی وکلاء فعال کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے وکلاء برادری کیلئے پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران مثالی کام کیے جس کا وکلاء کو احساس ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ سے لے کر تحصیل سطح تک بار ایسوسی ایشنز میں پاکستان مسلم لیگ کے منتخب نمائندے ہر جگہ موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.