چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان سے ملاقات میں گفتگو پاکستان اور چین ک مابین بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا علمبردار منصوبہ ہے، ژانگ چن زیان
منگل 5 اپریل 2016 18:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اورسنکیانگ کیلئے پارٹی سیکرٹری ژانگ چن زیان نے وزارت خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اس دوران مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات میں کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں اقتصادی راہداری، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی، مذاکرات میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی،ثقافت کے شعبوں اور پاکستان کے ساتھ سنکیانگ کے صوبائی سطح پر تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اورسنکیانگ کیلئے پارٹی سیکرٹری ژانگ چن زیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بھائیوں جیسے گہرے تعلقات ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا علمبردار منصوبہ ہے، پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری کو چینی قیادت انتہائی اہمیت دیتی ہے، اس منصوبے سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے پاکستان کی علاقائی، خود مختاری اور قومی سلامتی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین، کرغستان اور قزاقستان میں سڑک رابطے کا معاہدہ بہت اہم ہے،سڑک رابطے کے اس چار ملکی منصوبے سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے، پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی، پارکس اور صنعتوں کے قیام کی وسیع گنجائش موجود ہے، سنکیانگ کے سرمایہ کار ان منصوبوں میں بہت دلچسپی لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ژیانگ چن زیان کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور حکام3اپریل سے 6اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ قبل ازیں ژیانگ چن زیان نے کراچی اور گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.