راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ، نواز شریف
بدھ 6 اپریل 2016 12:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری بہت بڑا اور جامع منصوبہ ہے اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہہو جائے گا منصوبے سے معاشی ترقی ہو گی غربت اور بے روزگاری کم ہوجائے گی ۔ اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھنے پر چینی قیادت کا تعاون قابل تعریف ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان کو ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون دوستی کی بنیاد ہے چین پاکستان کے ساتھ سیکورٹی ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے علاقائی ا ور عالمی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بہت بڑا اور جامع ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا اقتصادی راہداری سے ملک میں صنعتیں ترقی کریں گی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.