وزیراعظم کا گوادر بندرگاہ کوپاکستان کی ترقی کاگیٹ وے بنانے کے عزم کا اظہار
بدھ 6 اپریل 2016 13:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے گوادر بندرگاہ کوپاکستان کی ترقی کاگیٹ وے بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہے، اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور صنعتیں ترقی کریں گی، سی پیک منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں،پاک چین اقتصادی راہداری سے خوشحالی آئے گی اورعوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
وہ بدھ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے، علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اصولوں اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دوستی کی بنیاد پر ہے، پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.