سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کے کیس کی سماعت ، وکلا کو ریکارڈ کا جائزہ لینے کی مشروط اجازت
بدھ 6 اپریل 2016 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کی اپیلوں سے متعلق کیس میں ملزمان کے وکلاء کو مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے وکلاء کو حکم دیا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ تمام دستاویزات خفیہ رہیں، ریکارڈ کی فوٹو کاپی کسی سے لی جائے اور نہ ہی کسی کو دی جائے، وکلاء مقدمات کی دستاویزات کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی مشروط اجازت دے دی۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے فوجی عدالتوں کے مقدمات کا ریکارڈ کا جائزہ لینے کی استدعا کی ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں میں انتہائی حساس نوعیت کی دستاویزات ہیں، فوجی عدالت کے مقدمے کی دستاویزات کو خفیہ رکھنا ضروری ہے، فوجی عدالت کے ریکارڈ کی تفصیل نہیں بتائی جا سکے گی نہ ہی نوٹس لئے جا سکیں گے۔
جس پر ملزمان کی وکیل عاصمہ جہانگیر سمیت دیگر وکلاء نے عدالت کو فوجی عدالت کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔عدالت نے وکلاء کو مقدمات کی دستاویزات کا جائزہ لینے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکلاء اس بات کا خیال رکھیں کہ تمام دستاویزات خفیہ رہیں، ریکارڈ کی فوٹو کاپی کسی سے لی جائے اور نہ ہی کسی کو دی جائے، وکلاء مقدمات کی دستاویزات کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل عدالت کے کہنے پر فوجی عدالتوں کاٹرائل ریکارڈ دکھانے پر رضامند ہوئے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.