برطانیہ کے تین بڑے بینکوں کا اندرون ملک 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ
جمعرات 7 اپریل 2016 11:54
لندن ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) برطانیہ کے تین بڑے بینکوں نے رواں سال کے اختتام تک ملک میں موجود 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ان بینکوں کے قریبی ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین بڑے مالیاتی اداروں ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ (آربی ایس) اور بارکلیز نے 2016 ء کے اختتام تک ملک میں موجود اپنی برانچوں میں سے 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہزاروں صارفین کی ان بینکوں تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران برطانیہ میں کام کرنے والے بڑے مالیاتی اداروں کی برانچوں کی تعداد نصف رہ گئی ہے بالخصوص گزشتہ سال کے حکومت کے اس حکم نامے کہ ، بینک اپنی برانچوں کے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ صارفین کی تعداد کے حساب سے کریں، کے بعد بینک برانچوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
ایچ ایس بی بینک کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ (200 ) برانچیں بند کرنے کاامکان ہے، اس کے علاوہ رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز بینک 100 سو برانچیں بند کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں بینکوں کی بندش برٹش ہائی سٹریٹ کی موت کی مانند ہوگا اور اس سے مقامی کاروباری ادارے شدید متاثر ہونگے۔ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز کے ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ بیانات کے مطابق وہ صارفین کی کم آمد کے باعث اور آن لائن اور موبائل بینکنگ کے فروغ کیلئے اپنی برانچوں کی تعداد کم کررہے ہیں ۔تینوں بینکوں کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ایچ ایس بی سی کا کہنا تھا کہ وہ پوسٹ آفس کے ساتھ شراکت داری جبکہ بارکلیز بینک نے سپرمارکیٹ کمیٹی چین (اے ایس ڈی اے ) کے ذریعے اپنی خدمات صارفین کو فراہم کرنے کا منصوبہ بتایا۔یاد رہے کہ برطانیہ میں2014 ء کے اختتام پر ہر ایک لاکھ افراد کیلئے اوسطا 25 بینک برانچیں تھیں جبکہ فرانس میں 38 جبکہ سپین میں فی لاکھ افراد کیلئے بینک برانچوں کی اوسط تعدا 70 تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.