سام سنگ کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ
جمعرات 7 اپریل 2016 11:55
سیئول ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے گلیکسی ایس سیون موبائلوں کی فروخت میں تیزی ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے کا آپریشنل منافع 5.3 ٹریلین وان رہا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ گلیکسی ایس۔7 اور گلیکسی ایس۔7 ایج کی فروخت لانچنگ کے بیس روز کے اندر 10 ملین (ایک کروڑ) تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سٹریٹجی اینالسٹ نیل ماوسٹون کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ گلیکسی ایس۔7 2016 ء کا بہترین اینڈرائڈ موبائل فون ثابت ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.