ایران سے نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی‘ خادم حسین
جمعرات 7 اپریل 2016 13:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے اور آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے) کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر تاجروں کو آسانیاں بھی میسر آسکیں گی۔
خادم حسین نے کہا کہ نئے تجارتی معاہدوں سے کاروبار کی راہیں کھلیں گی ۔ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا جس کے باعث نئی تجارتی پالیسی میں حکومت کی طرف سے ملکی برآمدات کا ہدف مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔پاک ایران نئے تجارتی معاہدہ سے وسط ایشیائی خطے کے لئے نئی تجارتی راہیں کھلیں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان 5ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف متعین کیا گیا ہے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام ضروری اقدامات کرینگے تاکہ باقاعدہ تجارت کا آغاز جلد از جلد ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان اپنے حصہ کی گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے اقداما ت کرے تاکہ ایران سے گیس درآمد کرکے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.