محمد حفیظ کو انجری نہ بتانے کے الزام سے ”کلین چٹ “مل گئی
حفیظ نے انہیں اپنی انجری سے متعلق آگا ہ کر رکھا تھا، ڈاکٹر کا پی سی بی کو بیان
جمعرات 7 اپریل 2016 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) محمد حفیظ کو انجری نہ بتانے کے الزام سے ”کلین چٹ “مل گئی ، پی سی بی ڈاکٹر نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ حفیظ نے انہیں اپنی انجری سے متعلق آگا ہ کر رکھا تھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ انجری کے سبب ورلڈ ٹی ٹونٹی کے آخری دو میچ نہیں کھیل سکے تھے جس پر کئی حلقوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے بھارت کیخلاف میچ میں 7ویں نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجے جانے پر جعلی انجری کا بہانہ بنایا جبکہ بعد میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہوا تھا اور بھارت چلے گئے تاہم اب حفیظ کو ان الزامات سے کلین چٹ مل گئی ہے۔
پی سی بی کے مستعفی ہونیوالے ڈاکٹر سہیل سلیم نے تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا کہ حفیظ ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ہر میچ کے بعد ٹانگ میں درد کی شکایت کرتے تھے جس کا علاج ہورہا تھا تاہم معاملہ اتنا سنگین نہیں لگ رہا تھا کہ انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا جائے ،تکلیف زیادہ بڑھنے پر ایم آر آئی کروانے کا فیصلہ ہوا جس سے انجری کی شدت کا اندازہ ہوااور انہیں آرام کروایا گیا۔ڈاکٹر سہیل نے واضح کیا کہ حفیظ نے اپنی انجری کبھی نہیں چھپائی تھی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.