الخدمت فاؤنڈیشن بیماریوں کیخلاف اورصحت مندانہ سرگرمیوں اور صاف پانی کیلئے بلوچستان میں کام کررہی ہے،میرمحمدعاصم سنجرانی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف ،صحت مندارنہ سرگرمیوں کو اُجاگر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ ذیابیطس ،ہیپاٹئٹس ،پولیو ودیگر جان لیوا خطرناک بیماریاں بلوچستان میں بھی بہت زیادہ ہے عوام غربت وبے روزگاری کاشکارہیں ان امراض پر قابو کے لئے حکومتی کوششوں کیساتھ عوام کو بھی متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی معمول بنانا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت تیسری دنیا میں صحت عامہ کی صورتحال تشویش ناک ہے اور عوام میں حفظان صحت کا شعور نہ ہونے کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن عوام الناس میں حفظان صحت کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں سستے داموں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔حکومت ادویات کی قیمتوں میں فوری یقینی کمی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ ادویات کا خاتمہ کردیں اور اس جرم میں ملوث مجرموں کو قرارواقعی عبرت ناک سزادیں بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی نسبت صحت عامہ کی سہولتیں کم اور بیماریاں بہت زیادہ ہیں اس لیے حکومت کو بلوچستان میں صحت کی سہولیات عام کرنے اور ادویات کی قیمتوں میں خصوصی کمی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :