سی ٹی اوکا رات گئے دورہ،انسپکٹرکو شوکاز،غیرحاضری پر ایک وارڈن نوکری سے برطرف2 معطل
جمعہ 8 اپریل 2016 16:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی روٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سپرویژن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی کینٹ سے جواب طلب کرلیا، فرائض میں غفلت ولاپرواہی،ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پرانسپکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ایک وارڈن کو نوکری سے برطرف اور 2کومعطل کردیا جبکہ محنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پرمختلف سیکٹر زکے09وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں باغبانپورہ،سمن آباد،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت بھاٹی چوک ،ماڈل ٹاؤن سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔
انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی کینٹ سے جواب طلب کرلیا فرائض میں غفلت کوتاہی اور ون وے کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی نہ کرنے پرانچارج مال ون ٹریفک انسپکٹرفتح محمد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔انہوں نے طویل غیر حاضری کی بناء پر ٹریفک وارڈن کاشف2511/TWکو نوکری سے برخاست کردیا، مزنگ کے ٹریفک وارڈن روحیل اورنج ٹرین روٹ پر تعینات طاہر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردےئے جبکہ اچھی ڈیوٹی کرنے پرنیاز بیگ کے3باغبانپورہ کے 2ماڈل ٹاؤن اور بھاٹی چوک کے ایک ایک وارڈن کو نقد انعام دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.