آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر اسٹار نے محفوظ الیون کو مات دیدی
جمعہ 8 اپریل 2016 18:51
کراچی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 11 اہم مقابلوں کے فیصلے ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر اسٹار فٹ ایف سی نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل ملیر کی معروف ٹیم محفوظ الیون کو 1-0 سے مات دے دی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ وقفے کے دوران مہمان خصوصی سماجی رہنماء فدا محمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر محمد حیات، تاج اسپورٹس کے سابقہ کھلاڑی بابو بھائی، سابقہ سینئر کھلاڑی بابا غازی شاہ، ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ، حبیب اللہ جان، ایچ ایم حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں خیبر اسٹار کی جانب سے جہانگیر نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کھو کھرآپار اسٹار نے ینگ مسلم، کورنگی نیشنل نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد، الشہزاد جام کنڈہ نے طوبی جیم خانہ، کیماڑی یونین نے اے ون اسٹار، الغازی فٹ بال کلب نے ایاز الیون کیماڑی، نیشنل فائٹر نے وکٹری اسپورٹس ملیر، ملیر ریڈ نے شہزاد محمڈن، بلوچ یونین نے باچا خان میموریل، کلمت اسٹار کاٹھور نے بلوچ بہار اور شہید ملت نے صاحبداد اسٹار کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم، محمد سعید بلوچ اور ممتاز شاہ نے انجام دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.