میاں بیوی کے جھگڑے سے بچوں کا مستقل تباہ ہو جاتا ہے ،ایک نسل کی تباہی پورے معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے‘لاہو رہائیکورٹ
عدالت نے میاں بیوی میں صلح ہونے پر کیس نمٹا دیا ،دوسرے کیس میں دو بچوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا گیا،انتہائی جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے
جمعہ 8 اپریل 2016 19:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں میاں بیوی کے درمیان صلح ہونے پر بچوں کی حوالگی کا کیس نمٹا دیا جبکہ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ میاں بیوی کے جھگڑے سے بچوں کا مستقل تباہ ہو جاتا ہے ،ایک نسل کی تباہی پورے معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے درخواست گزار فرزانہ بی بی کی طرف سے دائر بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کی۔
خاتون نے موقف اپنایا کہ اس کے خاوند سخاوت نے لڑائی جھگڑے کے بعد تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لئے۔استدعا ہے کہ اسکے پانچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر اس کے حوالے کیا جائے۔سماعت کے دوران سخاوت بچوں سمیت عدالت میں موجود تھا جس نے موقف اپنایا کہ اس کی بیوی اپنی مرضی سے گھر اور بچوں کو چھوڑکر گئی ۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران فاضل عدالت نے میاں بیوی کو بچوں کے مستقبل کی خاطر صلح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ میاں بیوی کے جھگڑے سے بچوں کے مستقل کو تباہ ہو جاتا ہے ۔
ایک نسل کی تباہی پورے معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ فاضل عدالت کی مہلت کے دوران دونوں میاں بیوی نے صلح کر لی جس پر کیس نمٹا دیا گیا ۔ایک اور کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دئیے ۔فیصلہ سنتے ہی والد اور بچے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جس سے عدالت میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔دوران سماعت شیخوپورہ کی رہائشی شہناز بی بی نے موقف اپنایا کہ اس کے خاوند نے لڑائی جھگڑے کے بعد اسے گھر سے نکال دیا اور بچے اپنے پاس رکھ لئے ۔شبیر نے فاضل عدالت کو بتایا کہ جھگڑے کے بعد شہناز بی بی نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔اس کے بعد بیوی سے صلح ممکن نہیں لہٰذابچوں کو باپ کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی جائے ۔فاضل عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد پانچ سالہ زینب اور سات سالہ علی رضا کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر تے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.