عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
ہفتہ 9 اپریل 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے‘پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے‘ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا‘احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے‘تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے کچھ پتا نہیں۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی پر وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے انہیں کچھ پتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔(جاری ہے)
نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اسلام آباد کے جلسے کے مقام پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے۔
عمران خان کے قوم کے خطاب کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی مالی حالت خراب ہے۔ اس خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پرسب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.