دبئی جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، جان کی بازی ہار بیٹھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 20:53

دبئی جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، جان کی بازی ہار بیٹھا
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء)دبئی جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار بیٹھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے دبئی کیلئے کنٹس نامی ہوا باز کمپنی کی پرواز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ اس تمام صورتحال میں پرواز کا رخ ہنگامی طور پر اومان کے شہر مسقط کی جانب موڑ دیا گیا۔ تاہم مسقط پہنچنے سے قبل ہی دوران پرواز مذکورہ مسافر کی موت واقع ہوگئی۔