سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے،
پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ملک کے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے، داخلہ مہم کے ذریعے آدھے بچوں کو بھی سکول لانے میں کامیاب ہوگئے تو اسکے مثبت اثرات ہزاروں خاندانوں پر پڑیں گے، تربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 9 اپریل 2016 22:47
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک کے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے اور اگر حکومت کی داخلہ مہم کے ذریعے ہم آدھے بچوں کو بھی سکول لانے میں کامیاب ہوگئے تو اس کے مثبت اثرات ہزاروں خاندانوں پر پڑیں گے لہٰذا بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کی حکومتی کوششوں میں یونیورسٹی طلبہ اور سٹاف کی شمولیت خوشگوار نتائج کی حامل ہوگی۔
آن لائن کے مطابق یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام قومی مہم برائے پرائمری انرول منٹ کے سلسلہ میں یونیورسٹی طلبہ و سٹاف رضاکاروں کو نچلی سطح پر بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے یونیورسٹی طلبہ پر زور دیا کہ پانچ سے نو برس کے بچوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ان کے خاندان خصوصاً ماں باپ کو بچوں کی تعلیمی ذمہ داریوں سے ضرور آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے پر راضی ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کیلئے رواں ماہ کے دوران وزیراعظم سے لیکر وزرائے اعلیٰ ‘ وفاقی و صوبائی وزراء‘ اراکین پارلیمنٹ اور ریاستی مشینری میں شامل تمام ادارے اور افراد عملی طور پر شریک ہیں اور وہ اُمید رکھتے ہیں کہ اس کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج نکلیں گے۔تربیتی ورکشاپ سے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگری ایکسٹینشن و رورل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تنویر علی ‘سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں ‘رابعہ فریدی اور سعید فیروزنے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.