اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک اور50سے زائدزخمی ہو گئے ہیں:فلپائنی فوج ترجمان کا اعتراف
میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 12:19
منیلا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) فلپائن کی فوج اعتراف کیا ہے کہ اسلامی عسکریت پسندوں سے لڑائی میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں‘فوجی بیان کے مطابق او سیاف نامی گروہ کے ساتھ بیزیلان جزیرے پر ہونے والی ان جھڑپوں میں کم سے کم 50 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق لڑائی میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ فوج نے اس گروہ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نام نہاد دولتِ اسلامیہ سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔
امریکی حکومت نے تنظیم کے سربراہ اسنیلون ہیپیلون کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان رکھا ہے۔مقامی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 سے زائد جنگجوو¿ں سے لڑائی کے دوران کم سے کم چار سپاہیوں کا لڑائی کے دوران سر قلم کیا گیا۔(جاری ہے)
فوج کے ترجمان نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ ’ہمارا گروہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگائے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیاان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اونچی جگہوں پر موجود تھے اس لیے ہمارے فوجی چھپنے کے لیے جتنا بھی دور بھاگے انھیں جدید اسلحے اور بارود سے نشانہ بنا لیا گیا۔
‘فوجی ترجمان میجر فیلمون ٹین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابو سیاف گروہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ان کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا کی سلسلہ وار وارداتوں کے بعد کیا۔تنظیم نے کینیڈا اور ناروے کے شہریوں سمیت 18 غیر ملکیوں کو اغوا کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.