سمالانی قبائل کے سیکڑوں قبائلی معتبرین نے این اے 267کے نشست پر نوابزادہ خالدحسین مگسی کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 10 اپریل 2016 17:51

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء )سمالانی قبائل کے سیکڑوں قبائلی معتبرین نے ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو کی موجودگی میں این اے 267کے نشست پر نوابزادہ خالدحسین مگسی کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا سردار زادہ ثناء اللہ کرد کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے ن لیک میں شمولیت اختیار کرلی عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا وڑن ہے جھل مگسی کچھی بولان کے عوام اپنی قیمتی ووٹ نوابزادہ خالد حسین مگسی کو دیں میر محمد عاصم کرد گیلو کا مختلف تقریبات سے خطاب تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ و ایم پی اے بولان مسلم لیک ن کے کچھی جھل مگسی میں انتخابی مہم کی انچار ج میر محمد عاصم کرد گیلو نے مچھ کا دورہ کیا مختلف طبقہ فکر ہائے شعبہ سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے ملاقات کیں سمالانی پروگریسوفرنٹ مچھ کے مرکزی رہنماء گل باران سمالانی کیجانب سے ایم پی اے بولان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی اسموقع پر ایس پی ایف کے کارکنان سمالانی قبائل کے سیکڑوں افراد کے علاوہ ایس پی ایف کے مرکزی رہنماء عبدالرازق سمالانی عبدالروف سمالانی ودیگر بھی موجود تھے ریسٹ ہاؤس مچھ میں میر محمد اشرف سمالانی ٹکری شیر زمان سمالانی کونسلر سمیع اللہ سمالانی خان سمالانی جلال خان سمالانی ودیگر سمالانی قبائل کے معتبرین کے قیادت میں سیکڑوں افراد نے مختلف وفود کے صورت میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے این اے 256کے نشست پر مسلم لیک ن کے امیدوار کے حمایت کا اعلان کیا علاوہ ازیں سردار زادہ ثناء اللہ کرد کی قیادت میں کرد کوہستانی قبائل کے درجنوں افراد نے ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو اور ضلعی صدر ملک اسداللہ سمالانی کی موجودگی میں ن لیک میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیااور انھوں نے نوابزادہ خالد حسین مگسی کے مکمل حمایت کا اعلان کیا مختلف تقریبات سے خطاب اور پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی سے بات چیت کے دوران ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھی جھل مگسی میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا اولین ترجیح ہے کچھی کم جھل مگسی کے عوام نوابزادہ خالد حسین مگسی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر باشعوری کا ثبوت دیں انھوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام نے ہمیشہ ہمیں اعتماد سے نوازے ہیں اور ہم نے عوام کی اعتماد کو کھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائی عوام کی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کیے ہیں حلقہ انتخاب کے عوام سے بزور طاقت ووٹ لینے کا دور گزر چکا ہیں اب عوام شعوری بنیاد پر ووٹ دیں گے