پاناما لیکس ،وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کیلئے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت ،نیب کو نوٹس جاری
منگل 12 اپریل 2016 12:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو 14اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2013ء کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔
درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو 14 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.