اے این پی نے دس سال بعد سیاسی اور ثقافتی جمود توڑدیا ،باڑہ خیبر ایجنسی میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد
قبائلی مشران ،بزرگوں کیساتھ نوجوان نسل کی کثیر تعداد میں شرکت نے نئی تاریخ رقم کی عمران خان نے قوم سے خطاب کر کے نئی مگر مضحکہ خیز مثال قائم کی ،پا نامہ لیکس کا جائنٹ سیشن میں حل نکالاجائے فاٹا کے عوام نے اے این پی کی طرح امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، علاقے کو مین سٹریم پالیٹکس میں لایا جائے عارضی امن کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کیلئے پنجاب میں بلا امتیاز کاروائیاں ناگزیر ہو چکی ہیں، باڑہ خیبر ایجنسی میں بڑے اجتماع سے خطاب
منگل 12 اپریل 2016 23:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مجھے آج بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہاے این پی نے دس سال بعد سیاسی اور ثقافتی جمود کو توڑتے ہوئے باڑہ خیبر ایجنسی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا۔ اور بڑی تعداد میں قبائلی مشران اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی کثیر تعداد میں شرکت نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
فاٹا میں ایف سی آر سمیت تمام امتیازی قوانین اور رویوں کے خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کیے بغیراس جنگ زدہ مگر انتہائی جغرافیائی اہمیت کے حامل خطے میں مستقل امن کا قیام اور استحکام ممکن نہیں ہے جبکہ ملک سے دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے لازمی ہے کہ پنجاب میں مصلحت سے کام لینے کی بجائے 70 سے زائد کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں اور عسکری قیادت اور پنجاب حکومت اس معاملے پر ایک صفحے پر آجائیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.