گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا، چین
بدھ 13 اپریل 2016 15:10
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) چینی حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا۔گوادر بندرگاہ کی تعمیر کی ذمہ دار چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ بائی زونگ کے مطابق 2017 میں گوادر بندرگاہ سے دس لاکھ ٹن کارگو گزرے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہاں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے تاہم انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ان کی خواہش ہے کہ گوادر خطے کا اہم تجارتی مرکز بن جائے۔
حکام کے مطابق گوادر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مرکز ہے جس کے تحت چین کو پاکستان کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک آسان رسائی مل جائے گی۔اس بندرگاہ کو 2007 میں چین کی مالی معاونت سے 24.8 کروڑ ڈالرز میں تعمیر کیا گیا تھا۔زانگ کے مطابق ابتدائی طور پر ماہی گیری کی صنعت توجہ کا مرکز بنے گی جس کے لیے جدید طرز کا پراسیسنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.