حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنتا نظر نہیں آرہا ہے ‘ زاہد خان
بدھ 13 اپریل 2016 16:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنتا نظر نہیں آرہا ہے ‘ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد،اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت ہے ‘ اقتصادی راہداری منصوبہ سے بے روزگاری اور دہشت گردی سے متاثر علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ ہونا چاہیے۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کیا چاہتی ہے اس پر ابھی تک تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحدہ نہیں ہو سکیں ‘ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنتا نظر نہیں آرہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور ان کے سربراہ کسی دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے اور اس حوالے سے کوئی ایسی شخصیت بھی نہیں کہ ان کے نام پر سب اتفاق کریں انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے مسئلہ کو اپوزیشن جماعتیں ہوا دے رہی ہیں ہمیں عوام کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی ملک سے ختم ہو سکے اور ایسے عناصر کو بھی شکست دی جاسکے جو ملک کے خلاف سرگرم ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں اور انہیں اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے بے روزگاری اور دہشت گردی سے متاثر علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.