برآمد کنندگان کو ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب8کروڑ روپے ٹیکس ریفنڈ کی منظوری
جمعرات 14 اپریل 2016 14:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء)حکومت نے برآمد کنندگان کو مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔ان ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے فوراً شروع کردی جائے گی۔
(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے مالی سال دو ہزار پندرہ کے بجٹ میں غیر روایتی سیکٹرز میں برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد یا اس سے زائد اضافہ کرنیوالے برآمدکنندگان کو مقامی ٹیکسوں میں چار فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ سہولت ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی میسر تھی۔اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب اٹھ کروڑ روپے کے ریفنڈ کے کلیم موصول ہوئے جس کیلئے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو برآمد کنندگان کو ادائیگیوں کی منظوری دے دی ہے۔جن سیکٹرز میں ٹیکس ریفنڈ کی یہ سہو لت دی گئی ان میں مچھلی،گوشت،مصالحہ جات،کھیلوں کا سامان،چمڑے کی مصنوعات،سرجیکل آلات،کٹلری،فرنیچر، فارماسیوٹیکل،الیکٹرک پنکھے،صنعتی مشینری اور دوسرے برقی آلات شامل ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.