حکومت پر تنقید کرنے والوں کو مایوسی ہو گی، خالدہ بی بی

جمعرات 14 اپریل 2016 22:42

راولپنڈی۔14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن خواتین ونگ لا ل کرتی کی کوارڈنیٹر خالدہ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیرا عظم نواز شریف کی مقبولیت سے خو ف زدہ ہیں ۔جمہوریت دشمن رویہ کا نقصان سب سے زیادہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کی شیدائی ہے جب عام انتخابات ہوں گے مسلم لیگ ن کو تاریخی مینڈیٹ ملے گا ۔ خالدہ بی بی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے تناظر میں عمران خان چائے کی پیالی میں طوفان لا رہے ہیں ۔حالانکہ حقائق اس کے برعکس ہیں ، حکومت پر تنقید کرنے والوں کو مایوسی ہو گی ۔