کوئٹہ،جامعہ بلوچستان کے ملازمین کی سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب،وائس چانسلرڈاکٹرجاویداقبال کاخطاب
جمعہ 15 اپریل 2016 22:15
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ جامعہ کے جتنے بھی ریسورسز ہیں وہ تمام ادارے کی ترقی اور ملازمین کے فلاء وبہبود کے لئے بروء کار لائے جارہی ہے اور ہمیں اپنی صفحوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کی ترقی روشن مستقبل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کرنی ہونگی۔
یہ بات انہوں نے جامعہ کے ملازمین کے سالانہ حج قرعہ اندازی کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال بلوچ، سینئر افیسران اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور باقاعدہ طور پر وائس چانسلر نے حج قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
قرعہ فعال نکلنے پر وائس چانسلر نے جامعہ کے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے اور قسمت والوں کو اس کی سادت نصیب ہوتی ہے۔
جامعہ ہر سال اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کا اہتمام کرتی ہے اور اس سال بھی ملازمین حج کی سادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لئے ملازمین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ آج جامعہ تیزی سے ترقی کے مناظر طے کرتے ہوئے مقصد کی جانب گامزن ہے اور ملازمین کے بہتری و فلاؤ بہبود کے لئے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے تاکہ ملازمین ایک روشن مستقبل کی ثمرات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔جامعہ کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال بلوچ نے وائس چانسلر کی کارکردگی کو جامعہ کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے ایمپلائز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.