جاپان میں زلزلہ، سڑکوں اور گلیوںپر پراسرار جھاگ نے ڈیرے ڈال لیے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 12:58
جاپان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : جاپان میں زلزلے اور پے ر پے آنے والے آفٹر شاکس کے بعد ایک اور چیز جو سامنے آئی ہے وہ سڑکوں اور گلیوں پر ابھرنے والی ایک پُر اسرار جھاگ ہے جس نے تمام گلیوں اور سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جنوبی جاپان میں واقعہ ایک شہر میں بلبلوں کا ایک عجیب سا سمندر ابھر کر سڑکوں اور گلیوں میں پھیل گیا ہے۔
اس جھاگ کی وجہ سے پیدل چلنے والے اور گاڑیوں پر سوار افراد کو اس جھاگ کے سمندر کے بیچ میں سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
حاصل ہونے والی کچھ ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ تمام مواد زیر زمین کسی پائپ کے پھٹنے کے سبب ابھر کر باہر آگیا ہے۔ اس جھاگ کے ابھر کر باہر آنے سے قبل سمندری سطح پر بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے تحت متعدد افراد کا یہ ماننا ہے کہ یہ مواد زلزلے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں اور علاقہ مکینوں نے اس پر اسرار جھاگ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیںجس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آج صبح بھی جنوبی جاپان میں 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں آنے والے ایک چھوٹے زلزلے کے بعد ایک بڑا جھٹکا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.