سکول کونسلز فعال،نئی ٹیچر ز ٹرانسفر پالیسی و سکولز ٹرانسپورٹ پالیسی کی تیاری
صوبا ئی وزیر تعلیم نے سکولوں کے بچوں کیلئے نیوٹریشن پالیسی کیلئے بھی کمیٹیاں قائم کر دیں
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:24
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) سکول کونسلز کو فعال بنانے کیلئے 4رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی سکول کونسلز کے ممبران، فرائض اور اختیارات کے حوالے سے تین دن میں اپنی سفارشات تیارکر کے وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کی ٹرانسفرپالیسی میں مناسب تبدیلیاں لانے، طلبہ واساتذہ کے تعلیمی اداروں میں آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ پالیسی اور سکولوں کے بچوں کیلئے نیوٹریشن پالیسی کی تیاری کیلئے بھی کمیٹیاں قائم کردیں۔
رانا مشہود احمد خان یہاں محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اصلاحات پر موثر عملدرآمد کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں محکمہ تعلیم کے ذیلی اداروں پیف، پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کری کلم بورڈ، پی ایم آئی یو، ڈی ایس ڈی کے سربراہان کے علاوہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے شرکت کی۔(جاری ہے)
رانا مشہود احمد نے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ سکول کونسلز کے ادارے کو مضبوط اور فعال بناکر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا گراف بلندکیا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ سکول کونسلز میں دیگر ممبران کے علاوہ مخیرحضرات کو بھی نمائندگی دینی چاہیے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے ابتک ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا۔رانا مشہود احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبہ میں موجود تمام نجی ملکیت کے سکولوں کی تعداد، تعلیمی سہولیات اور اساتذہ کی تعداد بارے میں اپ ٹوڈیٹ اعداد و شمار فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کلاس رومز، اساتذہ اور درکار تعلیمی سہولیات کے حوالے سے دستیاب وسائل کی مدد سے بہترین تعلیمی ماڈل تیا ر کیا گیاہے جبکہ حال ہی میں برطانیہ میں عالمی تعلیمی کانفرنس میں پنجاب کے تعلیمی ماڈل کو دنیا کے پانچ بہترین ایمرجنگ ماڈلز میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن پر تفصیلی بحث کی گئی۔ آخر میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے تمام ذیلی اداروں کا اجلاس آئندہ باقاعدگی سے منعقد ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.