پوری قوم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے ‘ احسن اقبال
دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ‘ وفاقی وزیر
اتوار 17 اپریل 2016 14:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے انشا اللہ اس منصوبے کو دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ 2018ء میں مکمل ہو گا جس سے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئے گی۔
ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جوں جوں آگے بڑھے گا اسی طرح پاکستان کی ترقی کی رفتار بھی بڑھے گی ۔ اس منصوبے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے انفراسٹر اکچر اور استعداد کار کو بڑھانا ہوگا اس لئے تمام صوبے اس طرف خصوصی توجہ دیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 10ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے موجودہ روڈ نیٹ ورک اپ گریڈ کئے اور مغربی روٹ کے مسنگ لنکس تعمیر کئے جائیں گے۔ اس طرح گوادر سے پاکستان کے شمالی علاقوں کے ذریعے چین کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے مختصر اور محفوظ راستہ بھی میسر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی قوم منصوبے کی تکمیل کے لئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت، سویلین حکومت اور عسکری قیادت اس منصوبے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.