صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے موافق ماحول،وسائل اور مواقع موجود ہیں
حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہی ہے، افضال بھٹی
اتوار 17 اپریل 2016 17:35
لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء )کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوسرے ممالک کے سفیروں اور تجارتی اداروں سے مکمل رابطے میں ہے۔
(جاری ہے)
اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے موافق ماحول ،وسائل اور مواقع موجود ہیں اور وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ اور بھرپور سہولیات فراہم کررہی ہے۔
کمشنر اوو ر سیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر قائم یہ کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے لئے صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کے علاوہ ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوششیں کررہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے وفدنے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.