لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف،،کلثوم نواز،،مریم نوازسمیت شریف فیملی کے چھ افراد کے خلاف نیب میں کاروائی کے لئے دائرایک اور درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئےوفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 18 اپریل 2016 12:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شہری منیر احمد نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم ان کی اہلیہ کلثوم نواز،، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے,,,,غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے۔
انہوں نے عدالتے سے استدعا کی کہ پانامہ لیکس کے معاملے کی انکوائری کے لئے کسی کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں لہذا نیب کو تحقیقات کا پابند بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں.جس پرعدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالت اسی نوعیت کی ادھی درجن کے قریب درخواستوں پر پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.