پاک ایران80فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی میں رعایت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ راجہ عدیل
پیر 18 اپریل 2016 16:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے پاکستان ،ایران کی جانب سے 80فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی میں رعایت پر متفق ہونے کو ایک بڑی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی فریم ورک معاہدہ ملکی خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ملتی ہیں اس لیے دونوں ممالک کے درمیان آسانی سے تجارتی سرگرمیاں ہوسکیں گی ۔
راجہ عدیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترجیی تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو اوسط اٹھارہ فیصد مصنوعات پر ڈویٹیز میں رعایت حاصل ہے ۔(جاری ہے)
ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت پاکستان نے ایران کو 338اور ایران نے پاکستان کو309اشیاء پر ڈیوٹیز میں رعایت دے رکھی ہے تاہم آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ممالک نے اسی فیصد مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت پر اتفاق کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تجارت کا حجم 27ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھنے سے حکومت کا نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.