اوگرا نے پی ایس او کو فرنچائزوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
آمدنی بڑھانے کیلئے عدالت عالیہ کے احکامات کی توہین کی جا رہی ہے۔عابد حیات
پیر 18 اپریل 2016 21:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین عابد حیات نے کہا ہے کہ اوگرا نے پی ایس او کو غیر قانونی طور پر پٹرول پمپ اور سی این جی مالکان سے جبری وصولیوں سے روک دیا ہے ۔پی ایس او نے کچھ عرصہ قبل یکطرفہ اور غیر قانونی طور پرپٹرول پمپ مالکان اور ان پٹرول پمپس پر لگے ہوئے سی این جی سٹیشنز کے کرائے کی رقم بڑھا دی ہے جبکہ مالکان کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر مختلف ہتھکنڈوں سے ڈیلروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا جو توہیں عدالت ہے۔
عابد حیات نے کہا کہ پی ایس او کے ہتھکنڈوں میں یکسپلوسو لائسنس کی تجدید میں روڑے اٹکا نا، پٹرول کی سپلائی کم کرنا یا بالکل بند کرنااور غیر قانونی کٹوتیاں وغیرہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
پی ایس او کی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اے پی سی این جی اے نے اوگرا سے رابطہ کیا جس نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پی ایس او کو تحریری طور پر کاروائی سے روک دیا۔
۔عابد حیات نے مزید کہا کہ سی این جی مالکان اور پی ایس او کے مابین معاہدے کی رو سے سی این جی سٹیشن کے کسی بھی تنازعہ کی صورت میں پٹرول پمپ کی سپلائی نہیں روک سکتی ہے لیکن پی ایس او نے بہت سے پٹرول پمپس کو تیل کی سپلائی روک دی ہے جس سے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ایک سو کے قریب سی این جی مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے وصولیاں کر لی گئی ہیں جوبھتہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس او کی انتظامیہ قانون شکنی اور توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔اگر پی ایس او نے سی این جی مالکان کو ہراسان کرنا بند نہ کیا تو قانونی چارہ جوئی کے زریعے چھینی گئی رقم واپس لی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.