چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں ڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ کے قیام کی منظوری دیدی
منگل 19 اپریل 2016 16:12
لاہور/میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں ڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی کے صدر زبیر سعید اعوان نے بتایا کہ چیف جسٹس نے ان کے مطالبے پر ڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔
(جاری ہے)
چند روز قبل ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی سرگودھا ڈویژن نے چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ملاقات کی تھی جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی کے صدر زبیر سعید اعوان ، جنرل سیکرٹری شیر احمد خان نیازی نے ڈسٹرکٹ بار میانوالی کی نمائندگی کرتے ہوئے میانوالی میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور کی ہدایت پرکنزیومر کورٹ میانوالی کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
زبیر سعید اعوان نے بتایا کہ میانوالی کنزیومر کورٹ کی بلڈنگ کا انتظام کرلیا گیا ہے، صدر زبیر سعید اعوان اور جنرل سیکرٹری شیر احمد خان نے فوری نوٹیفکیشن کے اجراء پر ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے عہدیداران، اراکین کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 3000 روپے کی کمی ہوگئی
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.