جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا
میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:19
برلن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ قطر فٹ دنیائے بال کے لیے کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
سوانسیگر نے 2012 تک جرمنی کے فٹ بال ادارے کے سربراہ رہے، گذشتہ برس ایک پبلک براڈ کاسٹر ادارے Hessischer Rundfunk پر یہ بیان دیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
قطر کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے اس بیان پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ بیان ان کے ملک کی اجتماعی توہین ہے۔لیکن جرمنی کی ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اگرچہ یہ بیان جارحانہ ہے لیکن جرمنی کے قانون کے مطابق سوانسیگر اپنے بیان کے الفاظ تبدیل کرنے یا اسے نہ دہرانے کے لیے پابند نہیں ہیں۔سوانسیگرکا موقف تھا کہ انھوں نے کبھی قطر کے لوگوں کی توہین نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.