پاکستان میں جلد حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی، پی سی ایس آئی آر انڈسٹریز مالکان سے رابطہ بڑھائے
وفاقی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن’’پی سی ایس آئی آر کا صنعتی ترقی میں کردار اور معیشت پر اس کے اثرات‘‘ سے خطاب
بدھ 20 اپریل 2016 21:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی تاکہ حلال اشیاء کی عالمی منڈی تک رسائی حاصل کی جا سکے، عالمی منڈی میں حلال اشیاء کی تین کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) انڈسٹریز مالکان سے رابطہ بڑھائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پی سی ایس آئی آر کے ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’پی سی ایس آئی آر کا صنعتی ترقی میں کردار اور معیشت پر اس کے اثرات‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
وفاقی سیکریٹری فضل عباس میکن نے مزید کہا کہ پی سی ایس آئی آر صنعتی و تجارتی تنظیموں سے رابطے بڑھائے تاکہ حلال اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ حلال فوڈ اتھارٹی درآمد کی گئی اشیاء کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام کے تحت چھوٹی صنعتوں کی مالی معاونت کرے گی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ اس وقت ادارہ 31 مختلف پروجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 950 ملین روپے کی لاگت سے گوادر، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو میں نئے پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے جن میں جدید ٹیکنیکل لیبارٹریز کا قیام بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.