ہڈیاں کو مضبوط بنانا ہے تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنا لیں ‘ ماہرین
جمعرات 21 اپریل 2016 15:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی ہڈیاں مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔ماہرین کے مطابق دوڑنے اور اس سے وابستہ تربیت سے ہڈیوں کا اسٹفنیس انڈیکس بہتر ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور اس کو جاننے کا سب سے اہم پیمانہ ہے۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں نرم ہوتی جاتی ہیں اور انہیں مضبوط رکھنے کے لئے باقاعدہ دوڑ بہت ضروری ہے۔
اگرچہ عمر، جنس، غذا اور دیگرعوامل کا اثر بھی ہڈیوں پر ہوتا ہے لیکن دوڑنے سے ہڈیوں اور ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں اسپین کی کیمیلو ہوزے سیلا یونیورسٹی نے 10کلومیٹر سے لے کر طویل میراتھن میں دوڑنے والے افراد کی ایڑھی سمیت پاں کی ہڈی کی مضبوطی کا جائزہ لیا ۔(جاری ہے)
مطالعے کے لئے 122میراتھن، 81نصف میراتھن اور 10کلومیٹر دوڑنے والے افراد کو شامل کیا گیا اور اسی عمر کے عام افراد کو بھی نوٹ کیا گیا ۔
تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جتنا آپ دوڑتے ہیں ہڈیاں اتنی ہی مضبوط ہوتی جاتی ہیں۔ ماہرین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دوڑنے سے ہڈیوں کی ساخت پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے ، باقاعدگی سے دوڑنے والے افراد میں بوڑھا ہونے پر ہڈیوں کا بھربھرا پن اور کمزوری کا اثر بھی بہت کم ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.