پاکستان بھر میں گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں، غیرقانونی فلورملوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی،بلال یٰسین
جمعرات 21 اپریل 2016 16:42
ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔پنجاب بھرمیں غیرقانونی فلورملوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔رواں سال 130ارب روپے کی گندم کاشتکاروں سے خریدی جائے گی۔وہ جمعرات کے روز ملتان آمد پر سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما حمزہ شاہد لودھی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ندیم اکبر نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا ڈرامہ جلد فلاپ ہونے والا ہے۔تحریک انصاف اپنی افادیت کھوچکی ہے۔جس کی مثال تحریک انصاف میں آپس کی گروپ بندی ہے۔(جاری ہے)
پارٹی کو نہ سنبھالنے والے ملک کو کیا چلائیں گے۔
عمران خان پانامالیکس کی آڑ میں اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔قوم اب دھرنے والوں کے نعروں پر یقین نہیں کرے گی۔اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں لیکر آرہے ہیں۔موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ ترقی کے مواقع دئیے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کبھی نہیں بھولے۔پرانے پارٹی کارکن ہمارے محسن ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جلد ملتان کا دورہ کریں گے جس میں وہ صرف کارکنوں کی ہی بات سنیں گے۔اس موقع پر حمزہ شاہد لودھی نے صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کو اپنی رہائشگاہ پر آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.