قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کی بہتر ٹیم بننے کیلئے یورپین ٹیموں کے ساتھ زیادہ میچز کھیلنے پڑیں گے،ایف آئی ایچ کو چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے،کپتان محمد عرفان
جمعرات 21 اپریل 2016 16:48
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء )قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی شکست کی وجوہات میں سینئر کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل نہ ہونا ،ٹریننگ کے لئے کم وقت ملنا ،فٹنس مسائل شامل تھے ۔یہاں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہاکہ ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ کی تیاریوں کے لئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ کروا کر جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا تاکہ انہیں انٹرنیشنل میچز کا تجربہ ہو،ٹیم کو پنلٹی کارنر ،ڈیفنس ،اور فنٹس کے شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے ۔
ہمارے تمام کھلاڑی انفرادی صلاحیتوں کے اعتبار سے یورپین ٹیموں سے بہتر ہیں لیکن انہیں زیادہ سے زیادہ میچز کھیلائے جائیں تو ان کے مابین انڈر سٹینڈنگ ڈویلپ ہوجائے گی اور ان کی کارکردگی بہت بہتر ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنی ٹیم کے لئے ہاکی لیگ کے علاوہ بہترین سپورٹنگ سٹاف کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اور ان کی ٹیم کو انٹرنیشنل میچز بھی بہت زیادہ کھیلنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے ۔
پاکستان کی ٹیم نے اگر ایشیا میں بہتر ٹیم بننا ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ یورپین ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلنے پڑیں گے ۔ محمد عرفان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایف آئی ایچ کی طرف سے چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ صحیح نہیں ہے اور اسے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔ورلڈ کپ کے بعد چیمپنز ٹرافی ہی ٹاپ کلاس ٹورنامنٹ ہے ۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے بتایا کہ وہ اور قومی ہاکی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اگلے ہفتے بنگلہ دیش ہاکی لیگ کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش جارہے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.