امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد سے ملاقات ،قانون اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور زیر بحث آئے
جمعرات 21 اپریل 2016 16:49
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قانون اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام تک بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے قانون میں موئثر ترامیم و اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات خصوصاً حقوق نسواں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عوام نواز قوانین کی تشکیل حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے ۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستانی عوام تک انصاف کی رسائی و فراہمی اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے سد باب کے لئے اقدامات پر وزارت قانون کی خدمات کو بھی سراہا۔ امریکہ کے سفیر نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق ہر طرح کی امداد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ امریکی سفیر نے پرائم منسٹر گرین انیشیٹو کے تحت کی جانے والی شجر کاری کی تعریف کی اور اس ضمن میں حکومتی اقدامات کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.