عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر لیکس کیلئے قائم کی جانے والے تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا
پورے ڈرامے کے پیچھے وزیراعلیٰ کاہاتھ ہے ،پہلے ایک اتحادی پھر دوسرے اتحادی کو ڈس کر اپنے مطالبات تسلیم کروائے پاناما لیکس کی تحقیقات بارے اپنایا جانیوالا معیار خیبربینک کے معاملے میں بھی اختیار کیا جائے، میاں افتخار حسین کی پریس کانفرنس
جمعرات 21 اپریل 2016 21:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر لیکس کے لیے قائم کی جانے والے تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے جو ڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے، اس پورے ڈرامے کے پیچھے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاہاتھ ہے جنہوں نے پہلے ایک اتحادی اوربعدمیں دوسرے اتحادی کو ڈس کر اپنے مطالبات تسلیم کروائے۔
جومعیارپانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے اپنائی جارہی ہے وہی طریقہ کار خیبرپختونخوامیں بینک آف خیبرکے معاملے کی تحقیقات کیلئے بھی اپنائی جائے ۔ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہاکہ بینک آف خیبرکے ایم ڈی کے ذریعے حکومت کے صوبائی وزیر کیخلاف اخبارمیں اشتہارلگاکراپنی ہی حکومت پر اوربینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیااورپوری دنیا کو پتہ ہے کہ اس پورے الزامات درالزامات کے پیچھے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاہاتھ ہے تاکہ بینک کو اس نہج پر پہنچایاجائے کہ کراچی میں بیٹھے انکے ساتھیوں کے لئے بینک کی نجکاری کی راہ ہموارہوجائے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیگی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرکے انکی پارٹی اب ہرفورم پر اس مسئلے کو اٹھائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.