چین کا مفرور بدعنوان چینی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی مہم کا آغاز

جمعرات 21 اپریل 2016 21:57

چین کا مفرور بدعنوان چینی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی مہم کا آغاز

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) چین نے بدعنوانی میں ملوث مطلوب اہلکاروں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرنے اور لوٹی گئی رقم کو واپس لانے کے لئے نئی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ پارٹی آف چین کے نظم وضبط کی ذمہ دار کمیٹی کی جانب سے ویب سائٹ پر جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مفرور اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے سکائی نیٹ2016،وزارت عوامی تحفظ ، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ،پیپلز بینک آف چائنہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔

فاکس ہنٹ نامی مہم کے تحت معاشی جرائم میں ملوث مفرور اہلکاروں کو گرفتار کر کے وطن واپس لایا جائے گا۔ گزشتہ سال اپریل سے دسمبر کے دوران دیگر ممالک سے 857مفرور چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جوکہ66ممالک اور خطوں سے حراست میں لئے گئے تھے۔اس مہم کے تحت غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ممالک سفر کرنے والے اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :