چین کا2030تک ایرو سپیس کی طاقت بننے کا اعلان

جمعہ 22 اپریل 2016 22:01

چین کا2030تک ایرو سپیس کی طاقت بننے کا اعلان

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) چین کے قومی خلائی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ چین 2030تک بین الاقوامی سطح پر ایروسپیس کی طاقت بننا چاہتا ہے۔اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں خلائی ادارے کے ڈائریکٹر ژو ڈاژ ای نے کہا کہ ایک بڑا ملک ہونے کے ناطے ایرو سپیس کی ترقی پر کام کررہا ہے اور آئندہ 15سالوں میں ایک حقیقی ایرو سپیس طاقت بننے کے لئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے تیرہواں پانچ سالہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ایرو سپیس کی ترقی میں مثبت کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہا چین نے ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں مزید پیش رفت کی ہے تاہم امریکہ اور روس ہم سے آگے ہیں اور یورپ کی اس حوالے سے پیش قدمی بھی سب کے سامنے ہے ۔چین موجود طور پر ایرو سپیس کے تمام منصوبے 2020تک مکمل کر لے گا جس میں انسانی خلائی پروگرام ،قمری تحقیقات ،بیدو نیویگیشن سٹلائٹ نظام اور گاؤ فن سٹلائٹ پروگرام شامل ہیں ۔2025تک چین میں قومی سویلین خلائی انفراسٹرکچر پر بھی کام مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین تیرہویں پانچ سالہ منصوبے میں ایرو سپیس پر ہونے والے کام کو رواں سال ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :