گندھارا ہندکو بورڈکے زیر اہتمام شہداء قصہ خوانی کی یاد میں ’’شہیدان پشاور ریلی‘‘ نکالی گئی
ہمارا ریلی نکالنے کا مقصد اپنے آباؤاجداد کی دی ہوئی قربانیوں کو زندہ کر کے سامنے لانا ہے، محمد ضیاء الدین
ہفتہ 23 اپریل 2016 19:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان پشاور کے زیر اہتمام شہداء قصہ خوانی کی یاد میں ’’شہیدان پشاور ریلی‘‘ نکالی گئی جس میں نائب صدر انجمن تاجران پشاورشرافت علی مبارک، گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین،گندھارا ہندکو بورڈ کی مجلس عاملہ کے ممبران احمد ندیم اعوان، صادق صباء، سکندر حیات سکندر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پرریلی کے شرکاء نے 1930 ء کے شہداء قصہ خوانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ریلی نکالنے کا مقصد اپنے آباؤاجداد کی دی ہوئی قربانیوں کو زندہ کر کے سامنے لانا ہے کیونکہ اگر آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں تو یہ سب ہمارے اِن اباؤاجداد کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے اِس لئے ہمیں چاہئیے کہ اِنہیں فراموش نہ کریں اور نہ ہونے دیں بلکہ اِن کی قربانیوں کو سامنے لے کر آئیں کیونکہ اگر آج ہم ایسا نہ کریں تو ہم شہیدوں کے لہو سے انصاف نہ کر سکیں گے اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کرینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.