تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ، نظریاتی اور یونٹی گرو پ کے کارکنان علیحدہ علیحدہ یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہونگے

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:33

تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ، نظریاتی اور یونٹی گرو پ کے کارکنان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ، دونوں دھڑوں کے گروپس اور کارکنوں کے قافلے علیحدہ علیحدہ اسلام آباد میں یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی دراڑ مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان کی ہدایت کے باوجود دونوں دھڑوں یعنی نظریاتی اور یونٹی گروپ کے کارکنان الگ الگ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہور سے روانہ ہوں گے اور دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھی الگ الگ بیٹھنے کی ہدایت کردی ۔

نظریاتی گروپ میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود،حامد خان ایڈووکیٹ ، یاسمین راشد ، ولید اقبال اور دیگر شامل ہیں جبکہ یونٹی گروپ میں جہانگیر ترین ، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر شامل ہیں ۔