صدر ممنون نے تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کردیا
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایک زمانے میں پاکستان کھیلوں کی دنیا پر چھایا ہوا تھا، ہاکی اسکواش اور کرکٹ ٹیمیں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی تھیں درست حکمت عملی کے تحت کھیلوں کے فروغ کی کوشش کی جائے تو ہم کھیل کے میدانوں میں میں اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ حاصل کرلیں گے،اجتماع سے خطاب
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایک زمانے میں پاکستان کھیلوں کی دنیا پر چھایا ہوا تھا۔ ہماری ہاکی اسکواش اور کرکٹ ٹیمیں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ہماری کامیابیوں کو گہن لگتا گیا اس کی بنیادی وجہ میرٹ کی پامالی اور ترجیحات کے درست تعین سے گریز تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اگر درست حکمت عملی کے تحت کھیلوں کے فروغ کی کوشش کی جائے تو ہم کھیل کے میدانوں میں میں اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ حاصل کرلیں گے اور جب تک ہمارے بچے اور نوجوان کھیل کے میدانوں میں اپنا زور بازو آزماتے رہیں گے کوئی دہشت گرد تخریب کار اور پاکستان کا کوئی دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے گا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے تنزل کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہے کہ اب اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں انھوں نے کہا کہ اسکولوں میں کھیلو ہر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے تاکہ بچے اوائل عمری میں ہی اپنی پسند کی کھیلوں میں مہارت پیدا کر سکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی سطح ہر مقبول کھیلوں کے علاوہ پاکستان کے روائتی کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جن میں کھیل کبڈی کشتی پولو نیزہ بازی اور ملاکھڑا سمیت تمام کھیل شامل ہیں۔صدر مملکت بے ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو جمع کرنے ہر وزارت بین الصوبائی رابطہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت منصوبہ بنی کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ آور دیگر بھی موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.