وزیراعظم محمد نوازشریف کے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا
نواز شریف 28 اپریل کو مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے
اتوار 24 اپریل 2016 14:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف کے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بنوں میں ایئر پورٹ کی توسیع ،کوہاٹ میں موٹر وے کی تعمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے مرحلے میں سوات جائیں گے اور سوات میں شریف فیملی کی جانب سے تعمیر ہونیوالے ہسپتال کا افتتاح کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف خیبر پختونخواہ کے دوروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.